Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا

Now Reading:

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی  سمیت  دیگر پیپلزپارٹی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے   بینظیر بھٹو لیاری یونیورسٹی میں من پسند افراد کو ملازمتیں دینے کی سفارش کرنے کے حوالے سے  پیپلز پارٹی رہنماؤں کو نوٹسز جاری  کردیے ہیں۔

نیب کراچی کی جانب سے آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نثار کھوڑو، سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، نبیل گبول ، ثانیہ ناز، جاوید ناگوری اور سلیم ہنگورو کو نوٹسز دے کر طلب کرلیا گیا ہے۔

سیاسی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے بینظیر بھٹو لیاری یونیورسٹی میں ملازمتیں دلانے کے لیے وائس چانسلر کو سفارشی خط لکھے ہیں۔

نیب کراچی 2016 سے لیاری یونیورسٹی میں 100 سے زائد مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Advertisement

بھرتیوں میں سیاسی رہنماؤں کے من پسند افراد کے علاوہ بڑے پیمانے پر فیکلٹی ممبران اور وائس چانسلر کے قریبی رشتہ داروں کو ملازمتوں پر بغیر اشتہار، ٹیسٹ اور انٹرویو کے بھرتی کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر