Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت سیز فائر اتفاق اہم پیش رفت ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاک بھارت سیز فائر اتفاق اہم پیش رفت ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان سیز فائر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سیز فائر معاہدے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم بیان جاری کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر معاہدہ مستقبل کیلئے ایک اچھا آغاز ثابت ہو سکتا ہے بھارت کو خلوص نیت کیساتھ اس سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہو گی کیونکہ جب تک ماحول سازگار نہیں ہو گا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پیش رفت کیسے کر سکیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ آئندہ کی طرف ایک مثبت قدم ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کے بعد ماحول میں جو بگاڑ پیدا ہوا اس کی درستگی کیلئے اسے اہم موقع سمجھتا ہوں اور پاکستان بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری کیساتھ جب جب رابطہ ہوا میں نے انہیں خطے کے امن و امان کو درپیش خطرات سے انہیں آگاہ کیا کہ بھارت سرکار کو اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔

کشمیری، دہلی سرکار کی غلط پالیسیوں کے باعث ان سے دور ہو چکے ہیں اور آج کسان بھارت سرکار کے رویے سے نالاں ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو کئ خطوط ارسال کیے اور عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کروائی، ہم نے واضح کیا کہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
ہمیں ’بلے‘ کا نشان بھی ملنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر