پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی ہے اور ہمیں دھاندلی قبول نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج روکے ہوئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات منسوخ کرنے چاہیئے کیونکہ کرم اور ڈسکہ کےضمنی الیکشن میں دھاندلی سے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولنگ افسریا تو خود دھاندلی میں ملوث تھے یا بے بس تھے کیونکہ جعلی ووٹ پکڑنے کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار کو نااہل نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات ہونگے کیونکہ یہ کوئی حکومت نہیں ہے اور 26 مارچ کا مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
