قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے موبائل کارڈز میں ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی نے ٹیکس نہ دینے کی اہلیت رکھنے والے شہریوں کے لیے موبائل کارڈز میں ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ بتایا جائے موبائل کمپنیاں کب سے کتنا ٹیکس امیر و غریب کی تمیز کے بغیر لے رہی ہیں۔ اس کا بھی حساب دیں اور حکومت کو کتنا ٹیکس دیا اس کی بھی تفصیلات پیش کریں۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ حکومت بتائے تین سال غریب پر موبائل ٹیکس ختم کرنے کی وزارت آئی ٹی کی سفارش کے باوجود اب تک کیوں عمل نہیں ہوا ۔ جو غریب آدمی ٹیکس دینے کا اہل نہیں اس سے زبردستی ٹیکس کاٹا جارہا ہے۔
قائمہ کمیٹی کے ارکان کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے موبائل کمپنیوں نے کتنا ٹیکس ریفنڈ کیا۔ کیا یہ ظلم نہیں کہ عام اشیا ءپر سیلز ٹیکس 17فیصد ہو جبکہ موبائل صارفین پر 19فیصد ہو۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ حکومت موبائل ٹیکس کٹوتی معاملہ ای سی سی سے نکالے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
