Advertisement
Advertisement
Advertisement

27فروری کو پاک فضائیہ نےبھارت کا غرور خاک میں ملایا

Now Reading:

27فروری کو پاک فضائیہ نےبھارت کا غرور خاک میں ملایا
27 فروری

پاکستان کے جانبازوں اور شاہینوں نے 27 فروری کو دشمن کی خیالی برتری کا خواب چکنا چور کر دیا اور  ایسا سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

تاریخ ستائیس فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا۔

پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے گرائے ۔

بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاکستانی علاقے میں گرا جس کے پائلٹ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو مقامی افراد نے قابو کر لیا اور موقع پر پہنچنے والے پاک فوج کے دستوں نے دشمن کو عوام کے غیض و غضب سے بچایا جبکہ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Advertisement

بھارت کو دنیا کے آگے رسوا کرنے والے ابھی نندن کو ہوا بازی میں 16 سال کا تجربہ ہے، وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہے، اس نے 2004 میں بھارتی فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار اور اعلی اخلاقی قدروں کا خود دشمن پائلٹ ابھی نندن بھی معترف ہو گیا اور برملا اس کا اعتراف کیا۔ ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ پاک فوج کے بہترین حسن سلوک کی علامت بن گیا۔

بعد ازاں جنگی قیدی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کر کے پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو چاروں شانے چت کر دیا اس طرح ستائیس فروری 2019 کا معرکہ ہر لحاظ سے نریندر مودی کے لئیے ایک ڈرائونا خواب بن کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تاریخ میں رقم ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر