Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی سلامتی کو للکارنے والے جان لیں پاک فضائیہ بروقت اور کاری ضرب لگانا جانتی ہے، ائیر چیف

Now Reading:

ملکی سلامتی کو للکارنے والے جان لیں پاک فضائیہ بروقت اور کاری ضرب لگانا جانتی ہے، ائیر چیف

ایئرچیف مارشل مجاہد انور کا کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں اور امن سے رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر ہماری سالمیت اور خود مختاری کوللکارا گیا تو ہمارا ردِ عمل 27 فروری 2019 کی طرح بروقت اور ٹھوس ہوگا۔

سربراہ پاک فضائیہ  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں شاندار کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے کوویڈ 19 کے وبائی مرض سے درپیش مسائل کے باوجود اپنی آپریشنل تیاریوں کو بر قرار رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز جن میں ہائیبریڈ وار بھی شامل ہے کا سامنا ہے جس سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمیں اولوالازمی کے ساتھ ساتھ چوکناّ بھی رہنا ہے۔  پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی طرف گامزن ہے۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور عہدیداران کی ایک کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

قبل ازیں پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16، جے ایف 17 ، ایف 7 اور میراج طیاروں کی فارمیشنز کے شاندار فلائی پاسٹ نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فضائیہ اسکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات نے اس تقریب میں جوش و جذبے کے ساتھ ترانے اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر