سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرڈرون حملوں کےمعاملے پر چین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چوئنگ نے بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے آئل تنصیبات پرحملے کےمعاملے پرتمام متعلقہ فریقین سےتحمل سےکام لینے کی اپیل کی ہے ۔
چین کا کہنا ہے کہ چین کشیدگی کو بڑھانےوالےتمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔
ہووا چوئنگ نے امریکا کی جانب سے سعودی آئل تنصیبات پرڈرون حملوں کا الزام ایران پرعائد کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملے کے لئے کسی کو بھی ذمہ دار ٹھہرانا غیر ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے علاقائی تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ ہو۔ ہووا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام فریق اپنے آپ کو ایسے اقدامات سے روک سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر مشرق وسطی کے امن واستحکام کا تحفظ کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چین کےریاض اورتہران دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی ، سفارتی اور توانائی کےشعبوں پربہترین تعلقات ہیں۔جبکہ سعودی عرب چین کا سب سےزیادہ تیل فراہم کنندہ ملک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ عارضی طور پر تیل کی سپلائی بھی معطل ہوگئی تھی ۔
حملے کے بعد یمن کے حوثی قبائل کی جانب سےحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہاتھاکہ آئل تنصیبات پر 10 میزائل فائر کیےگئے تھے۔
دوسری جانب امریکہ نےسعودی آئل تنصیبات پرحملےکا ذمہ دارایران کو قراردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
