
معرو ف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کو اژدھے اور مگر مچھوں سے دوستی کرنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے گلوکارہ کو 27 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر شئیر کرنا بھاری پڑ گیا ۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سانپ، مگر مچھ اور اژدھے کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر میں جاری جارحیت پر للکارا تھا۔
رابی پیرنے سوشل میڈیا پر اژدھا اور مگرمچھ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو میں کشمیری لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ویڈیو میں رابی پیرزادہ اپنی آواز میں کشمیر کے لیے گانا گاتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔
حکام کے مطابق گلوکارہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت جرمانہ اور 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں، ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا اور اس اقدام کی سزا 2 سال قید تک ہوسکتی ہے۔
محکمہ وائلڈلائف کا موقف ہے کہ اداکارہ عدالت میں بتائیں کہ وہ سانپ ، اژدھا اورمگرمچھ کس کے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ وائلڈلائف ابھی تک اداکارہ کے قبضے سے سانپ ، مگرمچھ اوراژدھا برآمد نہیں کرسکا ہے، وائلڈلائف حکام نے 2 مقامات پرچھاپہ مارا مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے اداکارہ کو عدالت میں یہ بھی بتانا ہوگا کہ یہ جانور اس نے کہاں غائب کئے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ روز پہلے کہا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News