Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل
یوسف رضا گیلانی

سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریداری کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریداری کی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت روکنے کے لیے حکومت نے اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے قانون سازی کرکے صدارتی آرڈیننس جاری کروایا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا گیا۔

ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ووٹنگ خفیہ رہے گی جبکہ مستقبل کے حوالے سے اقدامات ضروری ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر