Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل

Now Reading:

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل
pia hajj 2019

پی آئی اے  کا  بعد از حج  آپریشن کا میابی  کے  ساتھ مکمل ہو گیا۔  اس سلسلے میں آخری پرواز 15 ستمبر کو لاہور پہنچی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال  مجموعی طور پر 82,000 سے زائد حجاج کو حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت نصیب ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زائد رہی ہے جبکہ پی آئی اے نے آٹھ شہروں سے حج آپریشن شروع کیا جن میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ شامل تھے جہاں سے پہلی مرتبہ حج آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

سکھر اور رحیمیار خان سے بھی حجاج کو براستہ کراچی اور لاہور پروازوں کی سہولت دی گئی۔  حج آپریشن مکمل طور پر پی آئی اے کے اپنے  بوئنگ 777 اور A320 طیاروں سے 290 پروازوں کے زریعے کیا گیا جن کی بروقت روانگی کا تناسب تقریبا ” 90 فیصد رھا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  ایئر مارشل ارشد ملک نے کامیاب حج آپریشن  کی تکمیل پر پی آئی اے کے تمام شعبہ جات اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔  ان میں بالخصوص فلایئٹ آپریشن، پسینجر سروسز، ٹی جی ایس،  فلایئٹ سروسز،آئی ٹی،فنانس،مارکیٹنگ اور انجنیئرنگ شامل ہیں۔

پی آئی اے نے سعودی عرب  سے کراچی  21,100  لاہور 16700، اسلام  آباد 15000، ملتان  4750، سیالکوٹ 4400، فیصل آباد 1750، پشاور 10400 اور کوئٹہ 8200  حجاج کو واپس  پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
دہشتگردی کیخلاف متحد حکمت عملی؛ لکی مروت میں عسکری و سول قیادت کا مشترکہ عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر