Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پامالی پیپلز پارٹی کا نمبر ون ٹارگٹ رہا ہے، فردوس

Now Reading:

جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پامالی پیپلز پارٹی کا نمبر ون ٹارگٹ رہا ہے، فردوس
فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پامالی پیپلز پارٹی کا نمبر ون ٹارگٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حالیہ سینیٹ الیکشن میں سوائے سندھ کے کسی صوبے سے سیٹ حاصل نہ کر سکی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی محض ایک ریجنل پارٹی بن گئی ہے اور اس ریجنل پارٹی نے نوٹوں کی چمک سے اور سیاسی کھلواڑ کر کے لوگوں کے ضمیروں کا سودا کیا ہے۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن ان کی سیاہ کاری کی زندہ مثال ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے جس جمہوریت کا لبادہ اوڑھا تھا وہ گیلانی کے الیکشن نے اتار کر ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول اگر پنجاب میں آنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں، پیپلزپارٹی کا اس طرح سے سیاسی مقابلہ کریں گے کہ جو چند سیٹیں ان کی پنجاب میں ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی۔

Advertisement

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب صرف نوٹ کی سیاست کر سکتی ہے، ووٹ کی سیاست نہیں کر سکتی جبکہ مسلم لیگ ن کے کندھوں پر بیٹھ کر بڑھکیں مارنا دیوانے کے خواب ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایوان کی اکثریت نے چنا ہے جبکہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن کی اس سازش کا بھی مقابلہ کریں گے۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ چوروں کو بار بار للکارنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کو ختم کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی سے اپوزیشن کی بساط الٹ دی ہے جبکہ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرکے چھکا مارا جس نے اپوزیشن کے چھکے چھڑا دیئے ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم کی قیادت میں جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ہم جمہوری سفر کی طرف رواں دواں ہوں گے جبکہ کل جمہوریت کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا اور وزیراعظم انشاء اللہ کل واضح اکثریت سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر