Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا

Now Reading:

سربراہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو مسترد کر تے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

سکھر میں جے یو آئی رہنما آغا ایوب شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لفنگوں کا کام ہے جو شرفاء پر حملے کر تے ہیں اس طرح حکومتیں نہیں چلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے جس اجلاس سے عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لیا ہے اس کو ہم تسلیم نہیں کرتے یہ اجلاس غیر آئینی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا  تھا کہ 2018 میں بھی عمران خان کی اکثریت جعلی تھی اور آج بھی اس اکثریت کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح کے سبز باغ آپ نے قوم کو دکھائے تھے اب یہ قوم تمہاری باتوں میں نہیں آئے گی اب نیا الیکشن کرانا ہوگا نیا نظام ہوگا اس کرپٹ حکمرانی ٹولے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے عمران خان کے اسمبلی میں خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ شخص چائنا کہ نظام کی بات کرتا ہے کبھی امریکہ اور کبھی ایران کے نظام کی بات کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر