ایک برطانوی سوشل میڈیا اسٹار کو مفت کھانا مانگنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 50 ہزار فالوورز رکھنے والے ایک برطانوی سوشل میڈیا اسٹار کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مفت کھانے کے بدلے ریستوران کی تشہیر کی پیشکش کرنے پر ریستوران انتظامیہ نے انہیں پولیس اسٹیشن کا راستہ دکھا دیا۔
سوشل میڈیا اسٹار کرسٹوفر جیسی اکثر و بیشتر مختلف کمپنیوں کی تشہیر کرتے رہتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
چند روز قبل انہوں نے فور لیگز نامی ایک ریستوران کو اپنے مطلوبہ کھانے کے بارے میں بتاتے ہوئے پیشکش کی کہ وہ اگر انہیں مفت کھانا فراہم کریں تو وہ بدلے میں ان کے ریستوران کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پر کریں گے۔
ریستوران نے ان کی پیشکش پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ایڈریس بتایا کہ وہ وہاں سے اپنے پارسل پک کرلیں تاہم جب وہ مطلوبہ جگہ پہنچے تو ریستوران کی جانب سے انہیں میسج کیا گیا کہ سامنے موجود پولیس اسٹیشن میں چلے جائیں اور خود کو ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے خلاف جرم کا مرتکب قرار دے کر رپورٹ کریں۔
ریستوران انتظامیہ کی جانب سے کرسٹوفر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News