Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے دہشت گرد کمانڈروں میں ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کا عبدل آدم زیب ، سجنا گروپ کا دہشت گرد کمانڈر میر سلام شامل ہیں جبکہ ٹی ٹی پی سجنا گروپ کا دہشت گرد کمانڈر مولوی  محبوب بھی مارا گیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عبدل آدم زیب 2014 سے بیس سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مولوی محبوب اور میر سلام ٹی ٹی پی کمانڈر بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے جبکہ مولوی محبوب اور میر سلام 2007 میں لدھا قلعہ پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر