Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ رمضان کے روزے رکھنے کے سینکڑوں فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ رمضان کے روزے رکھنے کے سینکڑوں فوائد سے واقف ہیں؟

رمضان کے روزے رکھنے کے سینکڑوں جسمانی اور ذہنی فوائد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مقامی اور بین الاقوامی ماہرین صحت نے اتوار کے روز اختتام پذیر ہونے والی دو روزہ ساتویں بین الاقوامی ذیابطیس اور رمضان کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹروں اور ماہرین کے مطابق روزے رکھنے سے شوگر کے مرض پر قابو پانے، وزن کم کرنے اور بلڈ پریشر و کولیسٹرول کنٹرول کرنے  سمیت کینسر کے بچاؤ اور دماغی امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

 جبکہ ڈپریشن، گھبراہٹ اور سگریٹ نوشی سمیت دیگر کئی مسائل  سے نجات حاصل کرنے میں بھی روزہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین خاص طور پر ڈاکٹر عادل السید اور ڈاکٹر عیبا العزیری کا کہنا تھا کہ روزے رکھنے کے ہزاروں جسمانی اور ذہنی فوائد ہیں۔

Advertisement

تاہم یہ اور بات ہے کہ مسلمان روزے صرف اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھتے ہیں۔

اس لیے ان کے پیش نظر ذہنی اور جسمانی صحت کے فوائد نہیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ روزے رکھنے سے نہ صرف شوگر کے مرض بلکہ بلڈ پریشر، دل کے امراض، گردوں کے افعال اور ذہنی مسائل بشمول ڈپریشن اور گھبراہٹ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

معروف اسلامی اسکالر مفتی ارشاد احمد اعجاز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رمضان کے روزے رکھنے کے حکم کے ساتھ ساتھ مریضوں کو کئی آسانیاں بھی مہیا کی ہیں اور ایسے مریض جنہیں ان کے معالج روزہ رکھنے سے منع کریں، انہیں چاہیے کہ اپنے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں اور جب ان کی صحت بہتر ہو جائے تو رمضان کے روزے پورے کریں۔

بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائینولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن اور دیگر عالمی اداروں کے اشتراک سے ذیابطیس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کر رہا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستانی اور عالمی ماہرین کی کئی سالوں کی محنت کے بعد اب ذیابطیس اور دیگر امراض میں مبتلا مریض رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو رہے ہیں اور لوگوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ وہ ان حالات میں روزے رکھ سکتے ہیں جبکہ وہ کیا عوامل ہیں جن کی بنا پر وہ بغیر کفارہ ادا کیے روزہ توڑ سکتے ہیں۔

ذیابطیس اور رمضان کے حوالے سے ساتویں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مفتی ارشاد کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں پوری دنیا سے ماہرین ںے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر