Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں شاندار کردار ادا کر رہی ہیں،یاسمین راشد

Now Reading:

خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں شاندار کردار ادا کر رہی ہیں،یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین اور شاندار کردار ادا کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دین اسلام نے خواتین کی عزت و احترام کوواضح طور پر بیان کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں، بیٹی اور بہن جیسے عظیم رشتوں کا آئینہ بنا کر عورت کو مقام دیا ہے اور دین اسلام میں خواتین کو دیئے گئے حقوق کا مغربی دنیا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو عزت و احترام دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا، محکمہ صحت پنجاب میں خواتین فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں بطور کارکن بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ کے پانچ اضلاع اٹک، راجن پور، بہاولپور، سیالکوٹ اور لیہ میں 28ارب روپے کی لاگت سے نئے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی ترقی میں خواتین کی اہمیت پر زور دیا تھا، بحیثیت خاتون وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق میں پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر