اداکار احسن خان شاعر بھی بن گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احسن خان نے اداکاری کے ساتھ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اورمیزبان احسن خان نے موٹر بائیک پر پیچھا کرنے والی لڑکیوں کی خواہش پوری کردی۔
اداکار احسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
احسن خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکیاں موٹر بائیک پر اُن کی گاڑی کا پیچھا کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں احسن خان اپنا پیچھا کرنے والے لڑکیوں سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ اُن کے پیچھے کیوں آ رہی ہیں ؟ کیا ہو گیا ہے ؟
احسن خان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں موٹر بائیک سوار لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ احسن خان کی بہت بڑی فین ہیں۔
لڑکیوں نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے اداکار احسن سے ملنے اور اُن سے باتیں کرنے کی خواہش تھی اور آج اُن کی یہ دعا بھی قبول ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں موٹر بائیک سوار لڑکیوں کی جانب سے احسن خان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے جس پر احسن خان ویڈیو میں کہتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ اپنی گاڑی ایک طرف پارک کر رہے ہیں اور پھر سیلفی لیں گے۔
احسن خان نے موٹر بائیک پر پیچھا کرنے والی لڑکیوں کے ہمراہ سیلفی لے کر ان کی خواہش پوری کی۔
اپنی جاندار اداکاری سے پاکستان سمیت بیرون ملک کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکاروں میں احسن خان کا نام بھی شمار کیا جاتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News