Advertisement
Advertisement
Advertisement

رشتے سے انکار کیے جانے پر معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

Now Reading:

رشتے سے انکار کیے جانے پر معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی
خودکشی

خودکشی

ٹک ٹاک اسٹار نے رشتے کے انکار ہونے کی وجہ سے خودکُشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد کا پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق تھا۔

ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے  پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔

Advertisement

تاہم سجاد اپنے بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا  وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

اس حوالے سے ٹک ٹاکر کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی  اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

جبکہ شہزاد کے ایک دوست عامر نے بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک اسٹار تھا اور ویڈیو شیئرینگ ایپ پر اس کے 3 لاکھ سے زائد فالوور ز تھے۔

دو سال قبل اسے اپنی ایک فین سے محبت ہوگئی تھی تاہم لڑکی کی عمر اس وقت محض 16 برس تھی اور اسی بنیاد پر لڑکی کے گھر والوں نے  رشتے سے انکار کردیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار کے دوست نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بعد شہزاد سے دوبارہ نہ ملنے کا کہا تھا جس پر شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خود کُشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کی جان بچ گئی تھی۔

تاہم اس واقعے کے بعد شہزاد کا اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ ہوگیا۔

Advertisement

عامر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دوبارہ اُسی لڑکی کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس بار پھر انکار ہوگیا۔

 لڑکی کے گھر والوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد نے اس اعتراض پر اپنے تین لاکھ فالوورز والا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر