Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہار چور کو آج ایک اور “ہار” مبارک ہو، شہباز گِل

Now Reading:

ہار چور کو آج ایک اور “ہار” مبارک ہو، شہباز گِل
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ہار چور کو آج ایک اور “ہار” مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کھسیانی بلی کمبھا نوچے کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

 معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک مرتبہ پھر مشترکہ طور پر ذلیل و رسوا ہوئی ہے، یقیناً چور پارٹی میں شکست تسلیم کرنے کی اخلاقی جرات نہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ریجیکٹڈ لوگ ریجیکٹڈ ووٹوں کا سہارا چاہتے ہیں جبکہ آج ریجیکٹ ووٹوں پر واویلا کرنے والے کل تک اسے ضمیر کی آواز کہتے تھے، ریجیکٹڈ ووٹوں کا رونا رونے والے ڈپٹی چیئرمین کے ووٹ دیکھیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین نے 54 ووٹ حاصل کئے ہیں اور یہ 54 ووٹ چور پارٹیوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

سابق چیئرمین سینیٹ و حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا۔

ووٹنگ کے دوران سینیٹ کے 100 میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صادق سنجرانی نے 48 جبکہ یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

پی ڈی ایم کے امید وار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ  جبکہ  صادق سنجرانی کے ایک ووٹ پراعتراض ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر