Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا وزن کم ہورہا ہے یا نہیں؟ جگن کاظم

Now Reading:

میرا وزن کم ہورہا ہے یا نہیں؟ جگن کاظم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے حال ہی میں دوران بچے کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن اور جسامت پر کی جانے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ جگن کاظم نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے بعد میں خطرناک حد تک پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں

جگن کاظم کے گھرننھی پری کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ و میزبان جگن کاظم کے...

انہوں نے بتایا کہ اس ڈپریشن کے دوران جب بار با ر موٹاپے کا احساس دلایا جاتا تو میرا دل کرتا تھا کہ زمین پھٹے اور میں اس میں گر جاؤں۔

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ میں آج کل  کاندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی  جسامت پر نظر نہ پڑے۔

جگن نے دوران گفتگو ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا میری جان چھوڑدو، میرا وزن کم ہورہا ہے یا نہیں یا ہوجائے گا، وزن کم نہیں ہوا تو نہیں ہوا۔

اس حوالے سے جگن کاظم کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میرے وزن میں 30 کلو کا اضافہ ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جسامت اور وزن سے متعلق تنقید سن کر خاصی پریشان ہوگئی تھی، تنہائی میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کہیں بچہ پیدا کرکے کوئی غلطی تو نہیں کی۔

واضح رہے کہ جگن  کاظم پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر