Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کیلئے درخواست

Now Reading:

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کیلئے درخواست

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریند رمودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے باقاعدہ طور پر  پاکستان کو درخواست دے دی  ہے۔

درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ کے لئے اڑان بھرے گا، پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیشل جہاز بیس ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکہ جائے گا جہاں بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق درخواست با ضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی ہے،پاکستان فضائی حدود سے متعلق اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال  کی اجازت نہیں دی تھی  تاہم  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت اجازت دینے کا پابند ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی جانب سے اجازت رد کرنے کی صورت میں عالمی سول ایوی ایشن ادارے  سے رجوع کرسکتا ہے۔بھارت کے رجوع کرنے کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جرمانے کا سامنا  کرنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر