
معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے مداحوں کو محبت کی اہمیت بتا دی۔
شنیرا اکرم نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔
Apply all the rules you want but you can’t expel love! It’s in our hearts, it’s the best part about being young and it what makes life worth living! You learn more about love than you can ever learn at an institution ❤️
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 13, 2021
واضح رہے کہ شنیرا اکرم اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ اپنی پسند کے تمام قواعد و قوانین لاگو کرسکتے ہیں لیکن آپ کسی کو محبت کرنے سے نہیں روک سکتے۔‘
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نے شنیرا اکرم لکھا کہ ’محبت ہمارے دلوں میں ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے۔‘
شنیرا نے مزید لکھا کہ ’آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں۔‘
شنیرا نے اپنے ٹوئٹ کا اختتام ایک دل والے ایموجی کے ساتھ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News