 
                                                                              پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا ٹک ٹاک بند ہونے پر ردِ عمل سامنے آگیا۔
گزشتہ روز جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ ’آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دُکھ ہورہا ہے؟
صارف نے جنت مرزا سے کہا کہ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اُسی پر پابندی لگ گئی ہے۔‘
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے دُکھ کس بات کا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔‘
جنت مرزا نے کہا کہ ’مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔‘
جنت مرزا نے بتایا کہ ’جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔‘
تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی کہا کہ ’بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔‘
گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس حوالے سے دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہٰذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 