
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے نو جوانوں کے حوصلے مزید بلند اور مضبوط ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اورنگی ٹاون میں رینجرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ناصر حسین شاہ نے رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر شہر کا امن امان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دے کر شہر میں امن قائم کیا ہے، دشمنوں کی اس طرح کی حرکتوں سے ہمارے اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News