سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کی ماس ویکسینیشن کیلئے پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو مشغول کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے محکمہ صحت کو پرائیوٹ اسپتال اور لیب کو ماس ویکسینیشن کیلئے اجازت دے دی ہے۔
کابینہ اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ ہیلتھ کمیشن ویکسین کے معیار اور قیمت کو کنٹرول رکھے۔
اجلاس کے دوران کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو اس وقت تک 241000 ویکسین مل چکی ہیں جبکہ محکمہ صحت 130000 ویکسین ڈاکٹرز کو لگا چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
