
وزارت صحت کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی سائنوفارم ویکسین کی خریداری کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کی سائنوفارم ویکسین چین سے خریداری پر وضاحتی بیان دیا ہے۔
اس ضمن میں ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سائنو فارم کی خریداری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ سائنو فارم ویکسین چین کی طرف سے عطیہ ہے۔
ترجمان کے مطابق سائنو فارم ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے اور مزید پانچ لاکھ ویکسین کی کھیپ آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچنے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سائنو فارم ویکسین پاکستان کو مرحلہ وار فراہم کی جائے گی تاہم ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News