Advertisement
Advertisement
Advertisement

میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف زرداری کی نواز شریف سے استدعا

Now Reading:

میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف زرداری کی نواز شریف سے استدعا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف سے استدعا کی ہے کہ ’ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں‘۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری کےپی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف سے گفتگوکےنکات سامنے آگئے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہی۔ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا،  میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔

آصف زرداری نے کہا پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفےنہی دے گی۔ نوازشریف جنگ کے لیے تیارہیں تووطن واپس آناہوگا۔ میاں صاحب واپس آئیں گے تو استعفےآپ کےپاس جمع کروائیں گے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم سینیٹ انتخابات لڑےاوراسحاق ڈارووٹ ڈالنےنہیں آئے۔ پہلی بار نہیں ہے کہ جمہوری قوتوں نےدھاندلی کاسامنا کیا ہوا۔

Advertisement

سابق صدر کا کہنا تھا کہ  جدوجہدذاتی عنادکےبجائےجمہوری اداروں کےاستحکام  کے لیے ہو نی چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ  میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟  آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لانگ مارچ کی منصوبہ بندی 1986 اور 2007 جیسی کرناہوگی۔ ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ میں نےپارلیمان کواختیارات دیے،18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈمنظورکیاجس کی سزادی گئی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  اسمبلیوں کوچھوڑنا عمران خان کومضبوط کرنےجیساہے۔ ایسےفیصلےنہ کیےجائیں جس سےہماری راہیں جداہوجائیں،ہماراانتشارجمہوریت کےدشمنوں کوفائدہ دےگا۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے،  ہم پہاڑوں پرنہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کرلڑتےہیں۔ پیپلزپارٹی کسی بھی صورت اسمبلیوں کونہیں چھوڑےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر