
پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی- کے 368 کی ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا جس کے بعد جہاز دوبارہ باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جہاں پر طیارے کو خالی کر کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پرواز میں عملے سمیت 172 مسافر سوار تھے تاہم مسافروں کو متبادل جہازکے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی آمجگاہ کے باعث جہاز سے پرندوں کے ٹکرانے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News