ٹک ٹاک کوئین جنت کی پہلی فلم کا پوسٹر ریلیز، آتے ہی چھا گیا
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی لولی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ںے اپنی فلم ریلیز ہونے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
جنت مرزا نے اپنی نئی فلم ’میرے باجرے دی راکھی‘ کی ریلیز کے حوالے سے عندیہ دے دیا ہے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ کورونا کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کی فلم ریلیز کی جائے گی۔
گزشتہ روز جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

واضح رہے جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News