Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک جلسے کی اجازت نہیں مل جاتی ایوب اسٹیڈیم میں رہوں گا،مصطفیٰ کمال

Now Reading:

جب تک جلسے کی اجازت نہیں مل جاتی ایوب اسٹیڈیم میں رہوں گا،مصطفیٰ کمال
مصطفی کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب تک جلسے کی اجازت نہیں مل جاتی ایوب اسٹیڈیم میں رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے تمام جلسے ایوب اسٹیڈیم میں ہوتے ہیں ایک ماہ قبل اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ملی تھی لیکن دودن پہلے کسی وجہ سے اجازت نامہ منسوخ کیا گیا ہم درخواست کرتے ہیں ہمیں جلسے کی اجازت دی جائے ہم قانون پسند جمہوری لوگ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے ساری تیاری کرلی ہے ہمیں اجازت دی جائےیہاں کوئی متبادل جگہ ہے ہی نہیں کہ جہاں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورا شہر پاک سرزمین پارٹی کے جھنڈوں سے سجا ہوا ہے اور پی ایس پی یہاں کے لوگوں کیلئے آواز بلند کررہی ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین نے  یہ بھی کہا کہ 3 روز سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کررہا ہوں مگر وہ کوئی جواب نہیں دے رہے،امید ہے انتظامیہ اور صوبائی حکومت ہماری بات مانے گی۔

Advertisement

 چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ظلم ہے لوگ پریشان ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ذاتی طور پر فون کیا تھا  مگر فون نہیں اُٹھایا ، ان کا یہ اقدام جمہوری اور اخلاقی روایات کے منفی ہے کیونکہ جب وہ میرا فون ہی نہیں اُٹھاسکتے توعام آدمی کی آواز کیا سُنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر