
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اورپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دوران گفتگو آئندہ کی سیاسی حکمت ،پی ڈی ایم اتحاد کا لائحہ عمل پر مشاورت کی جبکہ جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
ٹیلیفونک رابطے مین دونوں رہنماوں نےاتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News