Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجلینا جولی کے بیگ میں کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں؟ مداح جان کرحیران رہ گئے

Now Reading:

انجلینا جولی کے بیگ میں کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں؟ مداح جان کرحیران رہ گئے

معروف امریکی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلینا جولی نے اپنے بیگ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انجلینا جولی نے اپنے بیگ اور اُس میں موجود چیزوں سے متعلق بات کی۔

اداکارہ انجلینا جولی نے نے مداحوں کو بتایا کہ جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو اُن کے بیگ میں کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار اُن کے پاس اچھا خاصا بڑا بیگ ہوتا ہے، جسے ’ممی بیگ‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ اس بیگ میں اپنے بچوں کی ہر چیز لے کر گھوم رہی ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جیسے کے کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے وغیرہ، سفر کے دوران اُن کے بچے اپنے موبائل فونز، شرٹس اور کتابیں اُنہیں پکڑا دیتے ہیں جو کہ وہ اپنے ایک بیگ میں رکھتی جاتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیگ میں چاکلیٹ بھی رکھتی ہیں کیوں کہ انہیں چاکلیٹس بہت پسند ہیں، چاکلیٹ اُن کی زندگی میں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔

انجلینا جولی کا بتانا تھا کہ جب وہ گھر سے اکیلی نکلتی ہیں تو اُن کے پاس ایک چھوٹا سا بیگ ہوتا ہے جس میں اُن کا موبائل فون، اُن کا پرس، پین وغیرہ، میک اپ آئل، سَن گلاسز اور فیس ماسک ہوتا ہے، اس کے علاوہ کچھ سر درد کی دوائیں بھی وہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

انجلینا جولی نے اپنے انٹرویو کے آخر میں معزرت کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے بیگ میں کچھ بھی دلچسپ نہیں ہوتا ہے تاہم وہ اس کے لیے معذرت چاہتی ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر