
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے آسمانی بجلی گرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طیارے پر آسمانی بجلی نہیں گری
عبداللہ خان نے کہا کہ جہاز کو چیک کیا گیا بجلی گرنے کے اثار نہیں ملے، طیارہ میں کوئی فنی خرابی موجود نہیں بالکل ٹھیک ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے مزید کہا کہ پرواز میں 120 سے زاید مسافر سوار تھے اور پی آئی اے کا طیارہ مسافروں کو لیکر لاہور سے کراچی روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور جارہی تھی، نوابشاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔
ذرائع کے مطابق کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News