Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو استعفیٰ بھیج دیا۔

اپنے ایک بیان میں پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو پارٹی ٹکٹ دینے پراستعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے نامناسب امیدوار کو این اے 249 کا ٹکٹ دیا، جو شخص یوسی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار چکا ہے اس کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کو اس ضمن میں خط لکھ چکا ہوں، پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار بہت کمزور امیدوار ہے، پورے ملک کی نظریں اس وقت این اے 249 پر ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے یہ بھی کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میرا گھر ہے، اپنے گھر سے ہی اپنی جماعت کا جنازہ نکلتے نہیں دیکھ سکتا، ہمیں یہ سیٹ ہر حال میں جیت کر وزیراعظم کو تحفے میں دینی ہے۔

Advertisement

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم پر مسلط کیے گئے امیدوار کی تاریخ دیکھیں تو لیڈر شپ کو میرے مؤقف کی سمجھ آجائے گی۔

ملک شہزاد اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امجد آفریدی نے پہلے اپنی یوسی سے الیکشن لڑا وہ ہار گیا پھر اپنے پی ایس سے الیکشن لڑا وہ ہار گیا، اب کی بار ہارنے کے لیے امجد آفریدی نے میرے حلقے این اے 249 کا انتخاب کیا ہے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار کے کمزور ہونے کی وجہ سے میں اپنی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر