Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی آئل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ہے، ترجمان وزارت دفاع

Now Reading:

سعودی آئل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ہے، ترجمان وزارت دفاع
Iran involves in Aramco attack said Saudi Defense Minister

سعودی وزارت دفاع  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی آئل تنصیبات پرحملوں میں ایران کےملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبرکو آرامکو پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے حتمی شواہد موجود ہیں جس نےرواں ہفتےعالمی منڈیوں کو بھی لرزادیا تھا۔

بدھ کے روزجاری میڈیا بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ یقینی طور پر شمال سے کیا گیا تھا اورایران کی طرف سے یقیی طور پراس کی حمایت کی گئی تھی۔

المالکی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی ساختہ ڈرون “ڈیلٹا ونگ”  اس حملے میں استعمال کیے گئے ہیں جبکہ یہ ڈرونز کی پرواز شمال  سے جنوب کی طرف تھی ۔

Advertisement

کرنل المالکی نے مزید کہا کہ کروز میزائل جن کا ایران نے دعوی کیا تھا وہ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے گزشتہ سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس کروز میزائلوں کے جدید ماڈل موجود ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے میں 25 ڈرونزاورایک کروز میزائل استعمال کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ 14ستمبر2019 کو سعودی عرب کی عبقیق اور خریص میں واقع دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

جس  کی ذمہ داری یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے زیر انتظام چلائے جانے والے آرامکو مراکز پر حملوں قبول کی تھی ۔

جبکہ حملوں کےبعد امریکا نے براہ راست ان کا حملوں کا ذمہ دارایران کو ٹھہرایا تھا ۔

دوسری جانب امریکا،چین، برطانیہ اور ترکی سمیت عالمی سطح پر سعودی آئل تنصیبات پرحملے کی  مذمت کی گئی ہے۔

Advertisement

تاہم آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے تین روز کے بعد تیل کی سپلائی مکمل طورپربحال کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر