Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیدو شریف ایئرپورٹ، پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت مل گئی

Now Reading:

سیدو شریف ایئرپورٹ، پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت مل گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو سیدو شریف ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی اے اے کے مطابق پی آئی اے 26 مارچ سے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازیں سیدو شریف ایئرپورٹ کے لئے آپریٹ کرے گی۔

اس ضمن میں سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی درخواست پر سیدو شریف ایئرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد پی آئی اے 26 مارچ سے سیدو شریف ایئرپورٹ کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن سے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرولر، اے ایس ایف اور دیگر کو آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر ترقیاتی کاموں کے لئے سول ایوی ایشن نے خطیر رقم خرچ کی ہے جس میں ایئرپورٹ رن وے، گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے سوات آنے والے سیاحوں کے لیے سیدو شریف ایئرپورٹ سے پروازیں چلانے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر