کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے کورونا کی تیسری لہر سے مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے زیادہ احتیاط کریں۔
وزارتِ صحت پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
کورونا کی تیسری لہر اور بھی مہلک ہوسکتی ہے۔
لہذٰہ تمام پاکستانیوں پر ذمہداری عائد ہوتی ہے کہ پہلے سے بھی ذیادہ احتیاط سے کام لیں اور حکومت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
#اب_احتیاط_اور_بھی_زیادہ pic.twitter.com/YJWPncLPpvAdvertisement— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 19, 2021
پاکستانی اداکاروں نےعوام سے کہا کہ ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں۔
اس ویڈیو پیغام میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، بلال عباس، عدیل حسین، اور اقراء عزیز کو عوام سے حکومت کی جانب سے بتائے گئے کورونا ایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اداکار عدیل حسین اور بلال عباس نے عوام سے فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کا عہد کرنے کوکہا۔
ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔
اقراء عزیز نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News