Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا نے ویکسینیشن کے بارے میں غلط بات کی، شبلی فراز

Now Reading:

مولانا نے ویکسینیشن کے بارے میں غلط بات کی، شبلی فراز

سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، مولانا نے کورونا اور ویکسینیشن کے بارے میں غلط بات کی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آپ گمراہ نہیں کرسکتے کیونکہ گمراہ کرنا سیاسی، مذہبی طور پر آپ کو زیب نہیں دیتا جبکہ گمراہ کرنا شیطان کا کام ہے۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ مولانا عوام میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں جبکہ مولانا ایسے اتحاد کی سربراہی کررہے ہیں جو اب رہا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے حوالے سے انہوں نے آج مریم سے ملاقات کی، کہا گیا مریم نواز کے ساتھ قافلہ احتجاج کرنے جائے گا تو ہمیں اب ان کے لانگ مارچ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے ہمیں کوئی غرض نہیں، آپ پلی بارگین کرلیں آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا انجیکشن لگانے کے بعد وزیراعظم کو کورونا ہوا درست نہیں کیونکہ ویکسین جب موثر ہوتی ہے جب دوسری ڈوز لگے۔

Advertisement

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول دونوں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ایک حقیقت ہے افسانہ نہیں، کورونا نہ تفریق کرتی ہے نہ رعایت کرتی ہے جبکہ اس تیسری لہر نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور متاثرین کی شرح بہت زیادہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ترجیح تھی زندگی اور روزگار دونوں کو چلانا ہے، این سی او سی نے ڈیٹا کی بنیاد پر اپنی حکمت عملی ترتیب دی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے مقابلے میں یہاں نقصان کم ہوا جبکہ پاکستانیوں کی جانیں بھی کافی محفوظ رہیں اور ہم اسی فلسفے پر قائم ہیں روزگار بھی بچے اور زندگیاں بھی۔

کورونا کی یہ لہر کافی شدت سے آئی ہے، کورونا ویکسینیشن اب دستیاب ہے، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں نظم و ضبط کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ویکسین بہت موثر ہے،65 سال سے بڑے شہریوں سے درخواست ہے یہ ویکسین لگوائیں جبکہ نجی شعبے کو بھی ویکسین لانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement

سینیٹرشبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود ویکسینیشن کروا رہی ہے ، پہلے ہیلتھ ورکرز پھر بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر