Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم آئی ایم ایف کی غلامی پر ہیں، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم آئی ایم ایف کی غلامی پر ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم امریکی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کی غلامی پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں کون لوگ ہیں وہی لوگ ہیں جن کو ماضی میں لوگوں نے آزمایا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل ،تعلیم ،بیروزگاری کا حل اللہ اور رسول کے نظام میں ہے ، جماعت اسلامی نے اولیاء کے مشن کو نئے انداز سے اٹھایا ہے، پاکستان کو ہر قیمت پر عظیم پاکستان بنائیں گے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں غریب کے لیے کوئی انصاف نہیں ہے،کروڑوں لوگوں نے اس ملک کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں، اس قوم کو بریانی اور سونامی کی نہیں بلکہ  ترقی ،خوشحالی اور عدل کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظام ہے اس ملک میں کچھ لوگوں کے کتے گوشت اور پلاو کھاتے ہیں جبکہ اس کرپٹ اشرافیا نے پاکستان کے نظریے کے ساتھ وفا نہیں کی، آو مل کر ایک اسلامی خوشحال پاکستان بنائیں۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوجوان وزیراعظم کی تلاش میں ہیں، غریب کا بچہ کوڑے میں رزق تلاش کرتا ہےجبکہ غریب کا بیٹا اگر ڈگری حاصل کر لے تو اس کو نوکری نہیں ملتی ایسے ظلم کے نظام کو میں نہیں مانتا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ کی بنیاد پر حکومت نہیں چل سکتی، اس وقت جو حکومت پاکستان میں قائم ہے انہوں نے عوام سے کون سے وعدے پورے کیے، یہ سارا نظام فراڈ کی بنیاد پر ہے، عمران خان نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر