وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹس آگئی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں جس میں تاحال اسٹاف میں موجود کسی شخص کا کورونا پازیٹو نہیں آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا کی تھوڑی علامات ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم بنی گالہ میں قرنطینہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور آفس اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
