Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک وطن کیلئے سب کو ذاتی اختلافات کو دفن کرنا پڑے گا،عثمان بزدار

Now Reading:

پاک وطن کیلئے سب کو ذاتی اختلافات کو دفن کرنا پڑے گا،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے سب کو ذاتی اختلافات کو دفن کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابنق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم پاکستان پر ذاتی اختلافات بھلا کر سب کو وطن عزیز کے لئے سوچنا ہوگا۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ قومی مفادات کے سامنے سیاسی،گروہی،لسانی اورمذہبی اختلافات کی کوئی وقعت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آج وطن کی مٹی ہم سے اتحاد،اتفاق اوریکجہتی کا تقاضا کررہی ہے، پاک وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے سب کو ذاتی اختلافات کو دفن کرنا پڑے گا۔

سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرار داد پاکستان کی لاج رکھتے ہوئے ملک کو ایسی فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز رنگ و نسل آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں-

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قرار داد پاکستان والے جذبے کو زندہ کر کے ہم منزل حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو محنت، دیانت، صداقت اورامانت کے راستے پر چلنا ہوگا۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے باعث ہم سب کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1863 نئے مریض سامنے آئے جبکہ پنجاب میں اب تک5980 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر