بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب بھر میں عوام کو متحرک کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل برسی کے حوالے سے راولپنڈی میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر کی صوبائی تنظیموں کو چار اپریل کا جلسہ کامیاب بنانے کا ٹاسک دے دیا۔
اجلاس میں سعید غنی، چوہدری منظور، حسن مرتضی، سلیم حیدر، عبدالقادر شاہین، علی بدر ،جہانزیب بدر، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ4 اپریل کو راولپنڈی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب بھر میں عوام کو متحرک کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
