Advertisement
Advertisement
Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے لیے بڑی خبر

Now Reading:

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے لیے بڑی خبر
سی اے اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، سی اے اے میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو ترقیاں دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے 150 سے زائد ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی جبکہ ایگزیکٹو گروپ 7 کے 30 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، ڈی جی سی اے اے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ منیجر عمران خان، ڈپٹی ایرپورٹ منیجر کاشف شاہ کی ایگزیکٹو گریڈ 7 سے 8 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ  ظفراللہ مہیسر، اسلم بھٹو، رابعہ سلمیٰ کو بھی ایگزیکٹیو گروپ 8 میں ترقی دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبید عباسی، اختر مرزا کو بھی ترقی مل گئی جبکہ ایگزیکٹو گروپ 6 سے 7 میں 19 افسران کو ترقیاں دی گئی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ انور فاروقی سمیت دیگر کو ایگزیکٹیو گروپ 7 میں ترقی دے دی گئی جبکہ اسٹاف کیڈر کے 100 سے زاید ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر