Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات کا یاد گار دن کونسا؟

Now Reading:

مہوش حیات کا یاد گار دن کونسا؟
مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے اپنے یاد گاردن کے بارے مداحوں کو بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایورڈ لینے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں

اداکارہ ریشم کا تمغہ حسن کارکردگی پر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار

اداکارہ ریشم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا دیا گیا۔ تفصیلات کے...

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

Advertisement

یاد رہے کہ مہوش حیات کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2019 میں دیے گئے ایوارڈ ’تمغہ امتیاز‘ پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی تھی کہ انہیں ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اگرچہ مہوش حیات نے اس وقت بھی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا تاہم اب دو سال بعد انہوں نے ایک بار پھر تمغمہ امتیاز ملنے پر لوگوں کی تنقید پر کھل کر بات کی تھی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے یا نہیں؟ اس معاملے پر بحث کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر انہیں اس وقت تکلیف ہوئی جب ان کے لیے کہا گیا کہ اداکارہ کو ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ایوارڈ ملا ہے۔

تاہم اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کے چند یادگار لمحات میں سے 23 مارچ 2019 کا وہ دن بھی یادگار تھا، جب انہوں نے ریاست پاکستان کی جانب سے اپنی اداکاری کی خدمات پر تمغہ امتیاز وصول کیا۔

یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو متعلقہ شعبوں میں خدمات کے اعتراف پر سول اعزازات سے نوازا گیا۔

Advertisement

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان معززین کو ایوارڈز دیے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ نامور مصور صادقین نقوی، گلوکارہ عابدہ پروین اور مرحوم شاعر فراز احمد فراز کو نشانِ امتیاز دیا گیا۔

اسی طرح تقریب کے دوران اداکار ہمایوں سعید، سکینہ سموں اور گلوکار  علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔

سول ایوارڈز لینے والے دیگر سلیبریٹیز میں ریشم، پروڈوسیر سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، ڈراما اداکار جاوید منصور بابر اور حبیب الرحمٰن پنیرائی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سجاد علی، عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی ، مہوش حیات، بابرا شریف اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی سول ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر