Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے، شبلی فراز

Now Reading:

ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سرمد علی کو مبارکباد پیش کی جبکہ ناز آفرین کو سیکرٹری جنرل،جمیل اطہر قاضی کو سینئر نائب صدر ،شہاب زبیری نائب صدر ،محسن بلال اور اویس خوشنود کو  بھی جوائنٹ اور فنانس سیکرٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نومنتخب عہدے داران کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور میڈیا انڈسٹری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ آزادی اظہار کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ترقی اور میڈیا صنعت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات سمیت مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Advertisement

 سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافتی برادری اور میڈیا کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر