Advertisement
Advertisement
Advertisement

25 مارچ 1992، پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین دن

Now Reading:

25 مارچ 1992، پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین دن

25 مارچ 1992، پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین دن ہے، اس دن گرین شرٹس نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں بائیس رنز سے شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی اورآج اس جیت کو 29 سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود یہ فتح ملکی شائقین کھیل کے لئے بہت جذباتی حیثیت رکھتی ہے۔

Advertisement

پانچواں کرکٹ ورلڈ کپ 22 فروری سے 25 مارچ 1992 تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر کھیلا گیا جو پاکستان نے فائنل میں انگلستان کو 22 رنز سے ہرا کر جیتا۔

ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح کی 29ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ورلڈکپ سے جڑی اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرنے لگے۔

Advertisement

اس حوالے سے ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ فتح  پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مصباح الحق نے بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایف ایس سی میں زیر تعلیم تھے لیکن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ٹائم زون کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے صبح جلدی اٹھتے تھے۔

بیٹنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم یونس خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی ایک ایک گیند آج بھی یاد ہے۔

محمد حفیظ نے کہا ہے کہ یہ تاریخی فتح ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ رہے گی۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  1992 کے ورلڈ کپ کی جھلکیاں شیئر کر کے یادگار جیت کی یاد تازہ کردی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1374971811734118402

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مصباح الحق اور یونس خان کے ویڈیو بیان بھی شیئر کئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر