Advertisement
Advertisement
Advertisement

(ن) لیگ کا دھاندلی کا رونا صرف سیاسی نعروں کی حد تک ہے، شہباز گِل

Now Reading:

(ن) لیگ کا دھاندلی کا رونا صرف سیاسی نعروں کی حد تک ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کا دھاندلی کا رونا صرف سیاسی نعروں کی حد تک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے عمل کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرنا نااہل لیگ کا وطیرہ ہےاور نا اہل لیگ انتخابی اصلاحات معاملے پربھی سیاست کررہی ہے۔

شہبازگِل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد میں کئے گئے کسی بھی قانون سازی میں شریف خاندان کو دلچسپی نہیں جبکہ معیشت کودیوالیہ پن کے نہج پر پہنچانے والے سمدھی سمیت لندن مفرورہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارب ڈالرکرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے معیشت کی حقیقی گروتھ تک کا کریڈٹ عمران خان کا ہے اورقوم کو مہنگے ترین ایل این جی معاہدے دنیا کی مہنگی ترین بجلی جیسے تحفے دینے والے آپ ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبازگِل کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کا دھاندلی کا رونا صرف سیاسی نعروں کی حد تک ہے جبکہ اخلاقی اقدار سےعاری، سیاسی غلام کرپشن کے آقاؤں کی لوٹ مار بچانے پرمامور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر