Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے وہ 4 اداکار جنہیں جان لیوا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا

Now Reading:

پاکستان کے وہ 4 اداکار جنہیں جان لیوا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے اداکاروں نے اپنی زندگی میں خطرناک بیماری کا سامنا کیا ہے۔

 آج ہم آپ کو ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہیں کم عمر میں ہی خطرناک بیماری نے گھیرا لیکن یہ حالات سے گھبرائے نہیں اور بہادری سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ 5 مشہور اداکارائیں جنہوں نے عبایہ بھی پہنا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کچھ اداکارائیں جنہوں نے عبایہ زیب تن کیا...

مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن ڈپریشن جیسی خطرناک دماغی بیماری کا سامنا کر چکی ہیں۔

Advertisement

ان کو ایک دم سے گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے جو کہ کافی دیر تک رہتی ہے۔

مومنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں اتنا شدید پینک اٹیک ہوا کہ وہ کچھ دیر کے لیے خود کو معذور سمجھنے لگیں۔

حنا الطاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ حنا الطاف نے بتایا کہ انہوں نے بہت ہی کم عمری میں ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کیا۔

 حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ انہوں نے اپنی جان تک لینے کی کوشش کی لیکن اب اداکارہ مکمل طور پر تندرست اور صحت مند ہیں۔

آغا علی

Advertisement

معروف اداکار آغا علی کو بھی کم عمر میں ہی ایک بہت شدید نوعیت کے مرض کا سامنا تھا، انہیں جلد کی بیماری سورائسس تھی جو کہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتی ہے۔

 اس بیماری سے انسان بے بس ہوجاتا ہے اور کچھ نہیں کر پاتا، اداکار کو ایک مرتبہ اس بیماری کی وجہ سے کچھ دن اپنے کمرے میں ہی گزارنے پڑے جبکہ اب آغا مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔

حرا مانی

گلوکارہ و اداکارہ حرا مانی نے بھی چھوٹی سی عمر میں کافی خطرناک بیماری کا سامنا کیا۔

 حرا مانی کی شادی کافی کم عمری میں ہوئی تھی تاہم جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں تب انہیں سنگین نوعیت کا ڈپریشن تھا، حرا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے مقابلہ کیا اور آج وہ کافی کامیاب اداکارہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر