حرا مانی نے اداکاری میں کامیابی کے بعد ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی
پاکستان شوزبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا منی نے اداکاری میں کامیابی حاصل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا اور اداکار مانی نے شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔
اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے اپنے ماضی سے متعلق بتایا ہے کہ 5 سال قبل ایک اداکارہ نے مارننگ شو میں میرے اور حرا کے ہمراہ انٹری دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انکارکی وجہ صرف مقبولیت کا نہ ہونا تھا۔
حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں۔
اس دوران حرا مانی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب میرا ڈرامہ ہٹ ہورہا تھا لیکن میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں صرف 10 ہزار روپے تھے۔
مانی نے بتایا کہ میں کپڑوں کے معاملے میں حساس ہوں۔
اداکار نےشو میں مزید بتایا کہ ایک یہ ہی وجہ تھی کہ میری حرا سے لڑائی ہی ہمیشہ کپڑوں پر ہوتی ہے کیونکہ میں حرا کو بغیر آستین کے کپڑے پہننے سے منع کرتا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News