Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی ہمت سنہری حروف سے لکھی جائے گی

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی ہمت سنہری حروف سے لکھی جائے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی ہمت، جرات اور استقامت تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام، پارٹی کارکنان اور پی ڈی ایم اتحاد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ عوام اور سیاسی کارکنان کے اتحاد نے ثابت کیا کہ وہ پانسہ پلٹنے کی قوت رکھتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  انشااللہ عوام کی طاقت اور جزبہ سے اِن جعلی ووٹ ، آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی چوروں کو گھر بھیجیں گے۔

پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے ہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم اور (ن) لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ ظلم کے ہر ہتھکنڈے کا جواب دیا جائے گا اور ہم ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کے ساتھ یکجہتی کرنے پر تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ نیب کی پریس ریلیزکے پیش نظر کل (جمعہ) کے لئے ترتیب یکجہتی کا پروگرام ختم کیاجاتا ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے مزید کہا کہ آپ سے قیادت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر ہم سب کو فخر ہےاور  سب دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں، علاقوں کو واپس لوٹ جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر